Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > بے رُخی اس قدر بھی ٹھیک نہیں

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

بے رُخی اس قدر بھی ٹھیک نہیں
ARI Id

1689956803051_56117832

Access

Open/Free Access

Pages

107

بے رُخی اس قدر بھی ٹھیک نہیں
تیری برہم نظر بھی ٹھیک نہیں

جو ڈگر دور پیار سے کر دے
جانِ من وہ ڈگر بھی ٹھیک نہیں

آپ رہتے ہیں بے خبر ہم سے
رہنا یوں بے خبر بھی ٹھیک نہیں

ایک ہی در سے ٹھیک ہے نسبت
پھرنا یوں در بہ در بھی ٹھیک نہیں

دلِ ناداں تو ضبط بھی کر لے
ہر گھڑی چشمِ تر بھی ٹھیک نہیں

جو سفر کی نہ تلخیاں بانٹے
وہ تو پھر ہم سفر بھی ٹھیک نہیں

تنگدستی بھی ہے بُری تائبؔ
کثرتِ مال و زر بھی ٹھیک نہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...