Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > ہم سے وہ بدگماں نہ ہو جائیں

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

ہم سے وہ بدگماں نہ ہو جائیں
ARI Id

1689956803051_56117835

Access

Open/Free Access

Pages

113

ہم سے وہ بدگماں نہ ہو جائیں
کوششیں رائیگاں نہ ہو جائیں

اپنے اشکوں کو کب تلک روکوں
خوف یہ ہے رواں نہ ہو جائیں

یاالٰہی! یہ راحتیں اتنی
باعثِ امتحاں نہ ہو جائیں

اپنی آنکھوں کو آپ سمجھائیں
دل کی باتیں عیاں نہ ہو جائیں

پاس میرے نہ بن سنور کے آ
خواہشیں پھر جواں نہ ہو جائیں

راحتوں نے چھڑا لیا دامن
غم بھی نا مہرباں نہ ہو جائیں

قربتوں میں یہ ڈر رہا تائبؔ
اُن سے پھر دوریاں نہ ہو جائیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...