Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > پہنچ نہ پائے گا منزل پہ کارواں میرا

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

پہنچ نہ پائے گا منزل پہ کارواں میرا
ARI Id

1689956803051_56117836

Access

Open/Free Access

Pages

115

پہنچ نہ پائے گا منزل پہ کارواں میرا
کہ راہ بر جو ہے سردارِ رہزناں میرا

حیات و موت میں اک قدرِ مشترک ہے یہ
کہ ذکر ہوتا ہے بس ان کے درمیاں میرا

اگرچہ تیز سہی آندھیاں انائوں کی
بچا ہوا ہے ابھی تک تو آشیاں میرا

میں اُس کے ظلم اسی خوف سے ہی سہتا ہوں
کہ ہو نہ جائے کہیں یار بدگماں میرا

اُٹھا نہ پائیں گے یہ بوجھ بے وفائی کا
نحیف جسم مرا ، قلبِ ناتواں میرا

رہی ہیں ٹوٹ جو مجھ پر قیامتیں پیہم
مرے خدا کو ہے مطلوب امتحاں میرا

اجاڑ دوں گا اُسے جو اسے اُجاڑے گا
عزیز جان سے مجھ کو ہے گلستاں میرا

کسی کے درد سے تائبؔ قرار ہستی میں
کسی کی یاد سے بستا ہے یہ جہاں میرا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...