Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > وہ مرے آج مہمان ہونے لگے ہیں

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

وہ مرے آج مہمان ہونے لگے ہیں
ARI Id

1689956803051_56117837

Access

Open/Free Access

Pages

117

وہ مرے آج مہمان ہونے لگے ہیں
کہ راحت کے سامان ہونے لگے ہیں

ہوا تیری بستی میں کیسی چلی ہے
خدا یاں تو انسان ہونے لگے ہیں

تری بے رُخی سے مرے دل میں ظالم
بپا غم کے طوفان ہونے لگے ہیں

ذرا سے مرے ہیں جو حالات بگڑے
تو اپنے بھی انجان ہونے لگے ہیں

ہماری پریشان حالی کی باتیں
وہ سن کر پریشان ہونے لگے ہیں

محبت سے کیا ہم نے دیکھا ہے تائبؔ
سبھی دشمن جان ہونے لگے ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...