Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > وہ جو روٹھیں گے تو ہر بار منانا ہوگا

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

وہ جو روٹھیں گے تو ہر بار منانا ہوگا
ARI Id

1689956803051_56117842

Access

Open/Free Access

Pages

127

وہ جو روٹھیں گے تو ہر بار منانا ہو گا
پیار کرنا ہے تو یہ بوجھ اُٹھانا ہو گا

ہے یقیں مجھ کو نہ آئیں گے شبِ وعدہ وہ
پھر نیا اُن کا کوئی اور بہانہ ہو گا

کیوں بناتے ہو محلات ذرا سوچو تو
ایک دن تم کو انھیں چھوڑ کے جانا ہو گا

ہم چلیں گے تو کوئی ساتھ نہ دے گا اپنا
وہ چلیں گے تو رفاقت کو زمانہ ہو گا

گو کہ مشکل ہے زمانے سے بچانا تائبؔ
پھر بھی دامن تو بہر طور بچانا ہو گا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...