Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > در د کو در د نہیں میں نے دوا مان لیا

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

در د کو در د نہیں میں نے دوا مان لیا
ARI Id

1689956803051_56117847

Access

Open/Free Access

Pages

137

درد کو درد نہیں میں نے دوا مان لیا
زہر کو زہر نہیں میں نے شفا مان لیا

تو نے جو مجھ کو محبت میں سزائیں دی ہیں
میں نے ایک ایک سزا کو بھی جزا مان لیا

کفر اسلام میں انسان کو سجدہ کرنا
مذہبِ عشق نے اس کو بھی بجا مان لیا

ہے یہ کیا مجھ کو بتائیں گے فتاویٰ والے؟
سنتے ہیں قیس نے لیلیٰ کو خدا مان لیا

تیرے ہر درد کو سمجھا ہے عنایت تیری
تیرے ہر زخم کو تائب نے عطا مان لیا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...