Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > بے سہاروں کا یہاں بوجھ اُٹھانے کے لیے

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

بے سہاروں کا یہاں بوجھ اُٹھانے کے لیے
ARI Id

1689956803051_56117849

Access

Open/Free Access

Pages

141

بے سہاروں کا یہاں بوجھ اُٹھانے کے لیے
کوئی تیار نہیں اپنا بنانے کے لیے

پیار ہر ایک سے کرنا ہی مری دعوت ہے
میرا پیغامِ محبت ہے زمانے کے لیے

کیا ہوا تجھ کو ترا یار اگر چھوڑ گیا
میں جو حاضر ہوں ترے ناز اُٹھانے کے لیے

میں نے جس شخص کا ہر وقت بھلا سوچا ہے
وہ ہے بے تاب مری خاک اُڑانے کے لیے

گو کہ مشکل ہے کہ تائبؔ جی سکوں حاصل ہو
ہم تو زندہ ہیں فقط رنج اُٹھانے کے لیے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...