Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > وہ کم کم یاد رکھتا ہے زیادہ بھول جاتا ہے

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

وہ کم کم یاد رکھتا ہے زیادہ بھول جاتا ہے
ARI Id

1689956803051_56117850

Access

Open/Free Access

Pages

143

وہ کم کم یاد رکھتا ہے زیادہ بھول جاتا ہے
ہمیشہ کر کے وعدہ اپنا وعدہ بھول جاتا ہے

ارادہ کر تو لیتا ہے وہ میرا ساتھ دینے کا
مگر اکثر یہ ہوتا ہے ارادہ بھول جاتا ہے

بھلا دیتے ہیں ایسے شخص کو سب خانداں والے
جو اپنی اصل ، اپنا خانوادہ بھول جاتا ہے

کشادہ گھر بنا لیتا ہے جو زردار ہوتا ہے
مگر رکھنا وہ اپنا دل کشادہ بھول جاتا ہے

اگر چالاک ہوتا یاد رکھتا تہمتیں سب کی
یقیں مانو کہ تائبؔ ہے جو سادہ بھول جاتا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...