Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > تری نظر میں رہوں، باوقار ہو جائوں

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

تری نظر میں رہوں، باوقار ہو جائوں
ARI Id

1689956803051_56117854

Access

Open/Free Access

Pages

151

تری نظر میں رہوں، با وقار ہو جائوں
قسم خدا کی میں رشک بہار ہو جائوں

فدا میں جان کروں تیرے ہر اشارے پر
تری رضا پہ میں ایسے نثار ہو جائوں

فنا مَیں ہو کے تری ذات میں، اے جانِ جاں!
میں کیوں نہ باقی رہوں پائیدار ہو جائوں

ہے میرے پاس یہ نسخہ قرارِ دل کے لیے
کسی کو یاد کروں بے قرار ہو جائوں

مجھے یہ خوف ہے تائبؔ کہ درد ہے جتنا
چھلک پڑوں نہ کہیں زار زار ہو جائوں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...