Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > آسانی و سکون ، فراوانی ٹال کر

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

آسانی و سکون ، فراوانی ٹال کر
ARI Id

1689956803051_56117862

Access

Open/Free Access

Pages

167

آسانی و سکون ، فراوانی ٹال کر
رہتا ہوں خوش میں خود کو مشقت میں ڈال کر

آنسو جو میرے آپ کے دامن پہ گر پڑے
ان موتیوں کو رکھنا مری جاں سنبھال کر

غم یہ کہ ہم کو دنیا نے تقسیم کر دیا
تو دل کے ٹوٹنے کا نہ اتنا ملال کر

میں نے پھر اُن کو مانگ لیا تھا جواب میں
جب مہربان ہو کے وہ بولے سوال کر

آ جائوں گا میں بزم میں تیری مگر ہے شرط
میری نشست پہلو میں اپنے بحال کر

سچ ہے اگر یہ بات تو پھر حوصلے سے سن
چہرے کو سُرخ اور نہ آنکھوں کو لال کر

تائبؔ فراق و ہجر کی تلخی کو جھیل جا
اے باکمال ایسا بھی کوئی کمال کر

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...