Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > ایمان سے وہ شخص تو ایماں کی طرح ہے

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

ایمان سے وہ شخص تو ایماں کی طرح ہے
ARI Id

1689956803051_56117863

Access

Open/Free Access

Pages

169

ایمان سے وہ شخص تو ایماں کی طرح ہے
وہ دشمن جاں مجھ کو مری جاں کی طرح ہے

ہر دن ہے تری صورتِ پُرنور کی صورت
ہر رات تری زلفِ پریشاں کی طرح ہے

عزت میں بہت کرتا ہوں ہر ایک ہی ماں کی
ہر ماں مجھے لگتا ہے مری ماں کی طرح ہے

اک تیری جھلک باعثِ تسکینِ دل و جاں
دیدار ترا درد کے درماں کی طرح ہے

ساون کی طرح میری ہے آنکھوں کا برسنا
اور جلنا مرے دل کا، چراغاں کی طرح ہے

ہر شب ہے مری رنج کی روداد کے جیسی
ہر روز مرا درد کے عنواں کی طرح ہے

جس دن سے مرے دیس کو تم چھوڑ گئے ہو
اُس دن سے مرا دیس بیاباں کی طرح ہے

دستورِ زباں بندی یہاں جب سے ہے نافذ
یہ شہر مرا شہرِ خموشاں کی طرح ہے

ہے وصل ترا گلشن و گلزار کی مانند
اور ہجر ترا خارِ مغیلاں کی طرح ہے

اے قیس! ترا چاکِ گریبان جو دیکھا
یہ چاک مرے چاکِ گریباں کی طرح ہے

ہر صبح، مری صبحِ قفس جیسی ہے تائبؔ
ہر شام مری شامِ غریباں کی طرح ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...