Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > کیوں اس طرح کی صورتِ حالات ہو گئی

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

کیوں اس طرح کی صورتِ حالات ہو گئی
ARI Id

1689956803051_56117866

Access

Open/Free Access

Pages

176

کیوں اس طرح کی صورتِ حالات ہو گئی
مشکل ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی

زلفیں ہٹیں جو رُخ سے تو روشن ہوا تھا دن
واپس ہوئیں تو دیکھیے پھر رات ہو گئی

اک بے وفا کی یاد بھلانے کو زندگی
افسوس یہ کہ نذرِ خرابات ہو گئی

سارے جہاں نشاط کے جب اس کے ہو گئے
پھر رنج و غم کی دنیا مرے ساتھ ہو گئی

تائبؔ کچھ اس طرح سے میں رویا ہوں رات بھر
لگتا ہے جیسے شہر میں برسات ہو گئی

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...