Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > اُردو صوت شناسی > اردو صوت شناسی از محمد حسنین عسکری

اُردو صوت شناسی |
حسنِ ادب
اُردو صوت شناسی

اردو صوت شناسی از محمد حسنین عسکری
Authors

ARI Id

1689956854451_56117887

Access

Open/Free Access

اردو صوت شناسی از محمد حسنین عسکری

؏وہی جہاں تیرا ہے جس کو تو کرے پیدا

(بالِ جبریل)

زبان اور قلم دنیا میں انسان کی پہچان کے دو بنیادی ذرائع ہیں  جو قدرت نے عطا فرمائے ہیں۔دہن میں زبان آلہ صوت کے طور پر کام کرتی ہے۔ جو باہم گفت گو کے لیے استعمال ہوتی ہے۔زبان سے جو بامعنی آواز ادا ہوتی ہے وہ حروفِ تہجی سے جُڑے ہوئےالفاظ کو خاص لہجے اور مخارج کے تحت سامعین تک منتقل کر رہی ہوتی ہے۔زبان سے متعلق منظم علم لسانیات کہلاتا ہے۔لسانیات ایسے قواعد وضع کرتی ہے جس سے کسی بھی زبان کو کم وقت اور آسانی سے سیکھا جا سکتا ہے۔لسانیات کا سب سے اہم اور بنیادی موضوع صوتیات ہے۔

        صوتیات میں زبان کی مختلف آوازوں  کی شاخت،درجہ بندی اور حروف کی پہچان کو زیرِ بحث لایا جاتا ہے۔صوتیات میں اُن تمام انسانی آوازوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے جو سمجھی جا سکتی ہیں۔ زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کے لیے وہاں ماہرِ لسانیات کا ہونا از حد ضروری ہے۔محترم و مکرم پروفیسر ڈاکٹر سیّد اشفاق حسین بخاری کی نگرانی میں لکھا گیا یہ محمد حسنین عسکری صاحب کا ایم فل مقالہ لسانیا ت و صوتیات کی تفہیم ، تدریس،تحقیق اور تاریخ کے میدان میں ایک سنگِ میل کی حیثیت  رکھتا ہے۔ موصوف سکالر نے  اس میں لسانیات کا جامع تعارف، لسانیات کی تاریخ،لسانیات کی شاخیں، صوتیات کی تعریف،صوتیات کی شاخیں،صوتیاتی اصطلاحات، مصوتوں اور مصمتوں  کا نظام اور سیر حاصل محاکمہ پیش فرمایا ہے۔لسانیات و صوتیات کی ابجد کے علم سے موجودہ ترقی کار تک واضع انداز میں تجزیہ و تبصرہ اس مقالہ میں شامل ہے۔اردو، انگریزی،عربی، فارسی کے جملہ شعبہ جات کے طلبہ و اساتذہ کرام کے لیے یہ ایک مفید تحقیقی کاوش ہے۔پاکستان میں لسانیاتی مطالعہ کی صورت  حال مقالہ کا ایک دل چسپ  موضوع ہے۔حسنِ قراءت،حُسنِ تقریر ،حُسنِ تفہیم، حسنِ تقدیم الغرض ہر جگہ صوت شناسی کا حُسن جلوہ گر ہے۔سید علی ہجویری داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں" مومن خوش الحان کی تاثیر عقل مندوں کے نزدیک اس قدر مسلم ہے جس کی دلیل کی ضرورت نہیں۔ "(ترجمہ کشف المحجوب)لسانیات کا علم کس قدر اہم ہے اور اس کا اطلاق اس ارشادِ ربانی سے متعین ہو جاتی ہے۔ "مَا یَلّفِظُ مِن قَولٍ اِلا لَدَیہِ رَقِیّب عَتِید""یعنی کوئی بات وہ زبان سے نہیں نکالتا کہ اس کے پاس ایک محافظ تیار نہ بیٹھا ہوا"

لسانیات اور معنیات کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ جناب محمد حسنین عسکری کی اس ضمن میں بڑی مفید مباحث ان کے مقالے کا حصہ نہیں۔ لسانیات، معنویات، تفہیمیات اور صوتیات کا باہم گہرا تعلق ہے۔ اردو صوت شناسی پر مبنی اس مقالہ میں اُن تمام موضوعات کا بڑا واضع، مستند اور موثر مواد مربوط لڑی میں پرودیا گیا ہے۔ عُقدَۃ ًمِن لِّسانِی یَفقَھُو قَولِی"اور میری زبان کی گرہ کھول دے کہ وہ میری بات سمجھیں"۔ (طٰہ :27-28)کی دعا دورِ نبوت سے لے کر آج تک مسلسل مانگی جا رہی ہے۔ اس دعا کی برکت کے مصداق اللہ تعالیٰ  جلّ جلالُہ ، عزیزِ گرامی محمد حسنین عسکری کی اس قلمی کاوش کو خلقِ خدا کے لیے رہتی دنیا تک لسانیات و صوتیات کے دائرہ میں مفید اور نفع بخش  بنا دے۔اور میرے نہایت ہی مودب، محنتی اور مصنف و محقق اس طالبِ علم شاگردِ رشید تلمیذِ سعید کے لیے یہ اشاعت صدقہ جاریہ قرار پائے۔محترم نگرانِ مقالہ جناب ڈاکٹر سیّد اشفاق حسین بخاری صاحب اس تحقیقی کاوش کی تکمیل اور اشاعت پر خصوصی مبارک باد اور حروفِ تہنیت کے مستحق ہیں۔

سوداؔ نگاہِ دید ہ ءتحقیق کے حضور

جلوہ ہر ایک ذرّے میں ہے آفتاب کا

عظیم اللہ جندران(پی۔ایچ۔ڈی سکالراردو)

پھالیہ، منڈی بہاؤ الدین۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...