Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > اُردو صوت شناسی > اظہارِ تشکر

اُردو صوت شناسی |
حسنِ ادب
اُردو صوت شناسی

اظہارِ تشکر
Authors

ARI Id

1689956854451_56117889

Access

Open/Free Access

اظہارِ تشکر

حمد و ثنا ہے اُس خالقِ لم یزل ولا یزال کے لیے جو لائقِ تسبیح و تمجید ہے۔جس نے اپنی قدرتِ کاملہ سے ذرے کو آفتاب،قطرے کو قلزم  اور عظیم آسمان کے شامیانے کو بغیر کسی سہارے کے نصب فرمایا۔جس کا کمال اس کی معرفت ہے اور جس کا شاہ کار "لولاکِ لما خلقت الافلاک" کا مصداق ہے۔لاتعداد درود و سلام اُس ہادی برحق معلمِ قدس ،سید الانبیاء  حضرت محمد مصطفیٰ  صلی اللہُ علیہ وآلہ ٖ وسلم کی ذاتِ مقدسہ و مطہرہ پر۔اور لاکھوں درود و سلام صاحبانِ کساء ،اہلبیتِ اطہار ؑ اور اصحابِ باوفا رضوان اللہ علیھم اجمعین کی ذواتِ پاکیزہ پر۔

یہ مقالہ میری زندگی کی اولین تحقیقی کاوش اور میری زندگی کے خوابوں  کی ادنی سی تعبیر ہے۔جس کے لیے میں نے ان تھک محنت کی۔ الحمد للہ میری اس کاوش کو خدائے بزرگ  و برتر نے  تکمیل  تک پہنچانے میں میری مدد فرمائی۔

       میں شکر گزار ہوں اپنے عظیم والدین کا جن کی بے پناہ محبتوں اور شفقتوں کے سبب میں ا س قابل بنا۔ جنہوں نے زندگی میں ہر گاہ رہنمائی فرمائی اور اپنی دعاؤں کے سائے میں پروان چڑھایا۔میرے والدِ بزرگ وارسید محمد حسین شاہ صاحب  کو تعلیم سے بے پناہ محبت ہے۔اُن کی زندگی کی یہ خواہش رہی ہے کہ ہمیں بہترین انداز میں زیورِ تعلیم سے آراستہ فرمائیں۔آج میں فخر محسوس کر رہا ہوں کہ ان کے خواب کو تکمیل تک پہنچانے میں خدا نے میری مدد فرمائی۔خدا میرے والدین کو سلامت رکھے اور ان کی محبتوں کا ابر ِ رحمت ہمیشہ برستا رہے۔

میں اپنے محسن و مشفق استاد نگرانِ مقالہ پروفیسر ڈاکٹر سید اشفاق حسین بخاری کا شکر گزار ہوں جن کے علمی سایہ عاطفت میں یہ تحقیق  مکمل کی ۔اچھی تحقیق کے لیے ایک مشفق، مخلص اور محقق استاد کی  سر پرستی ضروری ہوتی ہے۔ اور یہ تمام  صفات استادِ محترم میں بہ درجہ اتم موجود ہیں۔موصوف اپنی گو نا گو مصروفیات سے وقت نکال کر اس تحقیقی مقالے کے علمی و فنی محاسن و معائب  میں مکمل رہنمائی فرماتے رہے۔دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت استادِ محترم کو دنیا و آخرت کی برکتوں سے مالا مال فرمائے۔

میں ممنون ہوں اپنے جملہ اساتیذ پروفیسر ڈاکٹر عظیم اللہ جندران اور پروفیسر ڈاکٹر عنایت مرتضیٰ شہزاد کا،جنہوں نے پدرانہ شفقت سے تعلیم دی۔اور اس سلسلے میں مکمل رہنمائی کے ساتھ ساتھ قلبِ مضطر میں اس کام کے لیے تحریک بھی پیدا کی۔ خصوصاً  ڈاکٹر عظیم اللہ جندران کا صمیمِ قلب سے شکر گزار ہوں جنہوں نے نہ صرف اس موضوع کی طرف توجہ دلائی بل کہ  قدم قدم رہنمائی فرماتے رہے۔اور اس موضوع سے متعلق بہت سا مواد بھی فراہم کیا۔بلا شبہ آپ کی  پدرانہ شفقت کا تادمِ مرگ مقروض ہوں۔

        میں اپنے محسن اور عظیم استاد کا شکریہ ادا کیے بغیر نہیں رہ سکتا جن کے سبب آج اس مقام تک پہنچا ہوں۔جنہوں نے اپنی کمال مہارت سے تعلیم و تعلم میں محبت و شوق پیدا فرمایا۔میری مراد میرے استادِ بزرگ وار چوہدری شمس الدین (مرحوم) ہیں۔اگر استادِ محترم میری زندگی میں نہ ہوتے توشاید آج میں اس قابل نہ بن پاتا۔خدا آپ کی مرقد پر لاتعداد رحمتوں کا نزول فرمائے۔

میں شکر گزار ہوں اپنے مخلص مشفق برادران   و خواہران کا جو ہرگام میرے ساتھ رہے اور میرے اندر آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا کرتے رہے۔ان کی محبت میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے۔ برادرانِ عزیز سید محمد ہاشم، سید محمد ثقلین، سید محمد سبطین اور علامہ سیدمحمدذوالقرنین  کا، جنہوں نے میرے تعلیمی معاملات کو ہمیشہ مقدم رکھا۔زندگی کے تمام تر مسائل میں سینہ سپر رہے اور میرے لیے سائبان بھی۔خدا سب کی عمریں دراز فرمائے۔

دوست زندگی کا بہترین سرمایہ ہوتے ہیں۔ہر مشکل وقت میں دوستوں کا ساتھ زندگی خوش گوار بنانے میں کارگر ثابت ہوتا ہے۔اس کتاب کی اشاعت  میں میرے برادرِ مخلص جناب  پروفیسر اعجاز علی صفدر ، اپنے عزیز دوست جناب علی عمران اور بہت ہی پیارے بھائی ڈاکٹر عارف حسین عارف صاحب  کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نےمیرا قدم قدم  ساتھ دیا۔جن کی ان تھک کاوشوں سے یہ مقالہ کتابی شکل میں چھپا۔اس ساتھ ساتھ شکر گزار ہوں اپنے نہایت مخلص دوست جناب رانا ظفر اقبال  ، رانا غلام جعفر صاحب اور ملک شاہد اعوان کا جنہوں نے اِس کام میں میری معاونت فرمائی۔

میں شکر گزار ہوں اپنے عزیز دوستوں جناب ڈاکٹر یاسر ذی شان عظٰیمی، ملک عقیل اعوان ، زاہد محمود۔سفیر احمد،محسن یوسف،حافظ محمد صدیق، فیاض لسکانی ،الطاف کسانہ،نعمان طیب ،نعیم طاہر بیگ اور ملک جری عباس  صاحب کا جنہوں نے اس کام میں میری معاونت فرمائی۔اور آخر پر میں اپنے مشفق پرنسپل جناب پروفیسر محمد نواز خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کام میں ہمیشہ میری حوصلہ افزائی فرمائی اور میرے اندار ہمیشہ آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کیا۔اللہ میرے تمام احباب  کو اپنی زندگیوں میں کام یاب فرمائے۔(امین)

محمد حسنین عسکری

صدرِ شعبہ اردو

گورنمنٹ پا ئیلٹ ہائیرسیکنڈری سکول

سیال کوٹ

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...