Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > معرفتِ ذکر اور عرفانؔ

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

معرفتِ ذکر اور عرفانؔ
Authors

ARI Id

1689956879011_56117898

Access

Not Available Free

Pages

25

معرفتِ ذکر اور عرفان
طالب حسین کوثریؔ
کسی بھی چیز کو جانے اور سمجھے بغیر اس کے بارے میں تأثر نہیں دیا جا سکتا اور تأثر کا اچھا ذریعہ الفاظ ہوتے ہیں۔الفاظ کا تقاضا بھی ان کی معرفت ہوتی ہے۔الفاظ کی معرفت نہ ہو تو اظہار بھی اچھا نہ ہو سکے گا۔اظہار تحریر کی صورت میں ہو تو اس کے لئے دو اصناف’’نثر‘‘ اور ’’نظم‘‘ ہیں۔نثر کے ذریعے اظہار کرنے والے کو نثر نگار اور نظم کے ذریعے اظہار کرنے والے کو شاعر کہا جاتا ہے۔عربی زبان کا مقولہ ہے’’الشعراء تلامیذ الرحمان‘‘ شعراء اللہ کے شاگرد ہوتے ہیں۔انسان کو اللہ کی بخشی ہوئی عقل سلیم کا تقاضا یہ ہے کہ انسان اللہ کی بخشی ہوئی صلاحیت سے مالک کی حمد کرکے ایسی شاعری کرے جس سے پروردگار راضی ہو۔
خالقِ ارض و سماء اپنی مخلوقات میں سب سے زیادہ جس تخلیق کو اہمیت دیتا ہے وہ اس کے محبوب محمد مصطفیؐ کی ذات ہے۔فرشتوں کو ساتھ لے کر اُنؐ کی ذات پر درودپڑھتا ہے اور اہل ایمان کو درود کا حکم دیتا ہے۔اُنؐ کو محبت کا مرکز بنا دیا۔اُنؐ کی مدح سرائی میں ہدایت کی کتاب’’قرآن‘‘نازل کیا۔پروردگار جس شاعری سے سب سے زیادہ راضی ہو گا وہ اس کے محبوب کی تعریف و توصیف ہے جسے اہل ادب نے نعت کا نام دیا ہے۔
نعت کہنے کے لئے لازم ہے کہ سرورِ عالمؐ کی ذات کو جاننے اور سمجھنے کی کوشش کی جائے۔دوسرے لفظوں میں حضورؐ کا عرفان حاصل کیا جائے۔نعت کی کتاب’’ورفعنا کی صدا‘‘ کے مصنف محترم عرفان علی صاحب ایک مدرس ہیں اور صاحبِ عرفان بھی ہیں۔اُن کے والدِ محترم سچے عاشقِ رسولؐ ہیں اُن سے وراثت میں عشقِ رسولؐ کی دولت نصیب ہوئی۔پروردگار کی عطا سے اسی کی رضا کے لئے نعت کہتے ہیں۔اللہ بھی راضی،اللہ کا محبوب بھی راضی۔
ہم پر خدا کے لطف کی برسات ہو گئی
رحمت نبیؐ کی شامل حالات ہو گئی
عرفان علی عرفان’’ورفعنا کی صدا‘‘ کے حوالے سے مالک کے ذکر کے اہتمام کا حصہ بن گئے ہیں۔آیت کو کتاب کا نام قرار دینا سعادت ہے اور عبادت بھی ہے۔وہ اس خوبصورت کتاب پر ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں۔خالق سے دعا ہے کہ انہیں عطائوں سے مزید نوازے اور علم و عمل اور معرفت کے حوالے سے عرفان علی بدرالدجیٰ کے صدقے چمکتے دمکتے نظر آئیں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...