Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > ورفعنا کی صدا (منظوم)

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

ورفعنا کی صدا (منظوم)
Authors

ARI Id

1689956879011_56117900

Access

Not Available Free

Pages

32

ورفعنا کی صدا
محمد اویس ازہر مدنی
عشقِ احمدؐ کی ضیا ہے ورفعنا کی صدا
دلِ عرفاں کی صدا ہے ورفعنا کی صدا
قدسیوں کی بھی ندا ہے ورفعنا کی صدا
سرورِ دیںؐ کی ثنا ہے ورفعنا کی صدا
کس کو معلوم ہوئی رفعتِ سرکارِ جناںؐ
کون جانے گا کہ کیا ہے ورفعنا کی صدا
پڑھ کے ملتا ہے سکونِ دل و جاں قاری کو
قلبِ عاشق کی نوا ہے ورفعنا کی صدا
مدحتِ سرورِ عالمؐ ہے ہر اک پر لازم
اک فریضے کی ادا ہے ورفعنا کی صدا
جاں گزیں کرتی ہے دل میں شہِ دیںؐ کی الفت
مرے آقاؐ کی ولا ہے ورفعنا کی صدا
خود سے اک لفظ بھی لکھا نہیں جا سکتا تھا
مرے مولیٰ کی عطا ہے ورفعنا کی صدا
بخش دیتی ہے تر و تازگی ایمان کو بھی
خلد کی آب و ہوا ہے ورفعنا کی صدا
ہے یہ گنجینئہ عشقِ شہِ والاؐ ازہر
بالیقیں دولتِ ما ہے ورفعنا کی صدا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...