Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > تضمین بر نعت بقلم حفیظ تائبؔ

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

تضمین بر نعت بقلم حفیظ تائبؔ
ARI Id

1689956879011_56117902

Access

Not Available Free

Pages

34

تضمین بر مشہورِ زمانہ نعت بہ قلمِ حضرت حفیظ تائب
’’خوشبو ہے دوعالم میں تری اے گلِ چیدہ‘‘
خاموش سخنور ہیں، دہن ور ہیں دریدہ
شایانِ نبیؐ ہو ہی نہیںہو سکتا قصیدہ

کم تابِ سخن اور فزوں ذوقِ شنیدہ
خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گُلِ چیدہ
کس منہ سے بیاں ہو ترے اوصافِ حمیدہ
اللہ کی مومن کے لئے ذات ہے سچّی
دن حشر کا سچ ، قبر کی ہر رات ہے سچی

قرآن کی ہر حجّتِ آیات ہے سچی
اے ہادیِ برحق تری ہر بات ہے سچی
دیدہ سے بھی بڑھ کر ہے ترے لب سے شنیدہ
جب آنکھ ہوئی نم ،تری یادوں کی بدولت
ہوتے ہیں غلط غم، تری یادوں کی بدولت

فرحت کا بہا یم ،تری یادوں کی بدولت
اے رحمتِ عاؐلم !تری یادوں کی بدولت
کس درجہ سکوں میں ہے مرا قلبِ تپیدہ
پیغام کوئی ایسا نہ لائے گا جہاں میں
یوں اہلِ نظر کو نہیں بھائے گا جہاں میں

رتبہ کوئی تجھ جیسا نہ پائے گا جہاں میں
تجھ سا کوئی آیا ہے نہ آئے گا جہاں میں
دیتا ہے گواہی یہی عالم کا جریدہ
اشکوں کے گہر چشمِ تمنّا میں سجا کر
اے رحمتِ کونینؐ! کرم بہرِ خدا کر

سرکارؐ کے دربار میں رو رو کے صدا کر
خیرات مجھے اپنی محبت کی عطا کر
آیا ہوں ترے در پہ بہ دامانِ دریدہ

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...