Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > تضمین بر نعت بقلم نصیر احمد اخترؔ

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

تضمین بر نعت بقلم نصیر احمد اخترؔ
ARI Id

1689956879011_56117904

Access

Not Available Free

Pages

37

تضمین بر مشہورِ زمانہ نعت بہ قلمِ نصیر احمد اخترؔ
دمِ عیسیٰؑ نہیں دیکھا ! یدِ بیضا نہیں دیکھا !
جہاں میں چشمِ جبرائیلؑ نے کیا کیا نہیں دیکھا

جمالِ ماہِ کنعاؑں کا حسیں جلوہ نہیں دیکھا! !
جہاں دیدہ نگا ہوں نے بہت ڈھونڈا نہیں دیکھا
زمانے میں محمد مصطفیٰؐ جیسا نہیں دیکھا
ستاروں کی ضیاؤں سے زمینِ ثور کہتی ہے
قمر کی دلکشی پر خوب کر کے غور ، کہتی ہے

فلک پرکہکشاں پھر پھیل کر ہر طور کہتی ہے
نگاہِ آسماںؐ لیتی ہے بوسے اور کہتی ہے
بہت دیکھے ہیں لیکن اُنؐ سا نقشِ پا نہیں دیکھاا
فلک کی عظمتیں قربان اس کے ذرّے ذرّے پر
قطار اندر قطار آتے ہیں قدسی آستانے پر

فدا ہے رفعتِ سدرہ اسی پرنور خطّے پر
فرشتے سر نگوں پائے گئے آقاؐ کے روضے پر
رسولوں میں بھی کوئی اُنؐ کا ہم پایہ نہیں دیکھا
کوئی عنصر نہیں دوئی کا اس منظر سہانے میں
کرن سورج کی ہے ناکام اس کی مثل لانے میں

زمیں پر چلنے پھرنے میں’ دنیٰ ‘‘تک آنے جانے میں
مُسلم آپؐ کی یکتائی ہے سارے زمانے میں
کہیں چشمِ فلک نے آپؐ کا سایہ نہیں دیکھا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...