Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

درود نامہ
ARI Id

1689956879011_56117905

Access

Not Available Free

Pages

38


درود نامہ
سیکھا ہے قدسیوں سے ، ہم نے درود پڑھنا
سیکھا ہے مومنوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

سیکھا ہے بادلوں سے ، سیکھا ہے بارشوں سے
سیکھا ہے موسموں سے ، ہم نے درود پڑھنا

سیکھا ہے خوشبوؤں سے ، پھولوں سے ہم نے سیکھا
سیکھا ہے تتلیوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

سیکھا سمندروں سے ، لہروں سے ہم نے سیکھا
سیکھا ہے مچھلیوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

سرو و ثمن سے سیکھا ، کوہ و دَمن سے سیکھا
سیکھا ہے وادیوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

دستِ دعا سے سیکھا ، ہر اِلتجا سے سیکھا
سیکھا ہے خواہشوں سے ، ہم نے دُرود پڑھنا

آہِ رسا سے سیکھا ، بادِ صبا سے سیکھا
سیکھا ہے رابطوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

ہر صبحِ نو سے سیکھا ، ہر شامِ غم سے سیکھا
سیکھا ہے رَتجگوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

وقتِ سحر زباں پر ، صلّ علیٰ کا نغمہ
سیکھا ہے طائروں سے ، ہم نے درود پڑھنا

سوزِ نہاں میں ڈوبا صلِ علیٰ پکارا
سیکھا ہے بلبلوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

جو شہد میں شفا ہے ، شیریں دُرُود سے ہے
سیکھا ہے ذائقوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

ہر درد کی دوا ہے ، ہر دکھ کا ہے مداوا
سیکھا ہے غم زدوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

ایسے گُناہ جھڑتے ہیں ، جیسے خشک پتّے
سیکھا ہے عاصیوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

کلمہ پڑھا درختوں کی ڈالیوں نے جھک کر
سیکھا ہے کونپلوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

درجات میں اضافہ ہوتا ہے ایک پل میں
سیکھا ہے زاہدوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

مقبولِ بندگی کی اِک معتبر سند ہے
سیکھا ہے عابدوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

صادق امینؐ کَہہ کر دشمن پکارتے ہیں
سیکھا ہے دوستوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

قربت میں ہو اضافہ ، اُلفت میں ہو اضافہ
سیکھا ہے چاہتوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

کانوں میں آج تک ہے صلِّ علیٰ کی لوری
سیکھا ہے سب بڑوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

ہر منزلِ حقیقت کا راستہ یہی ہے
سیکھا ہے سالکوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

مشغول ہیں مسلسل جو مدحت و ثنا میں
سیکھا ہے سُنّیوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

اِس کی قبولیت میں عرفان!ؔ شک نہیں ہے
سیکھا ہے عارفوں سے ، ہم نے درود پڑھنا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...