Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > فرمانِ کبریا ہے اُنؐ پر درود پڑھنا

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

فرمانِ کبریا ہے اُنؐ پر درود پڑھنا
ARI Id

1689956879011_56117906

Access

Not Available Free

Pages

42


فرمانِ کبریا ہے اُنؐ پر درود پڑھنا
اے مومنو! نبیؐ پر اکثر درود پڑھنا

قندیلِ دل میں شمعِ اُلفت کرے فروزاں
حبِّ رسولؐ کا ہے مظہر درود پڑھنا

شمس الضحیٰؐ کے پیارو! بدرالدجیٰؐ پہ تارو!
دن بھر درود پڑھنا! شب بھر درود پڑھنا!

شانِ نبیؐ خدا نے خود ہی بلند کی ہے
اپنے سکونِ دل کی خاطر درود پڑھنا

لاریب مغفرت کا بن جائے گا وسیلہ
محفل میں سب کا مل کر اُنؐ پر درود پڑھنا

جب بھی دعا کی خاطر دستِ دعا اُٹھاؤ
اوّل درود پڑھنا ، آخر درود پڑھنا

ثابت حدیث سے ہے کوئی بھی حد نہیں ہے
عرفانؔ! تم کبھی نہ گن کر درود پڑھنا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...