Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > گوشِ عالم میں پڑی ہے ورفعنا کی صدا

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

گوشِ عالم میں پڑی ہے ورفعنا کی صدا
ARI Id

1689956879011_56117908

Access

Not Available Free

Pages

44


گوشِ عالم میں پڑی ہے وَرَفَعنا کی صدا
ہر زمانے نے سنی ہے وَرَفَعنا کی صدا

گلشنِ جاں میں رچی ہے ’’لَکَ ذِکرَک‘‘ کی مہک
دل کی دھڑکن میں بسی ہے وَرَفَعنا کی صدا

مالکِ خیر نے کی خیر کی کثرت اُنؐ پر
اہلِ شر سے نہ دبی ہے وَرَفَعنا کی صدا

عقل والوں نے جسے ذکرِ خدا سمجھا ہے
عشق والوں میں وہی ہے وَرَفَعنا کی صدا

مدحتِ شاہِ اُممؐ زینتِ قرطاس و قلم
صوت کا حسن بنی ہے وَرَفَعنا کی صدا

سننے والوں نے سنی آیۂ نَشرَح لیکن
لبِ قاری پہ سجی ہے وَرَفَعنا کی صدا

اس پہ قرآن کی آیات ہیں شاہد عرفاںؔ
ربِّ کونین نے دی ہے وَرَفَعنا کی صدا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...