Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > خدا خود رہنما ہے مصطفیٰ ؐ کا

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

خدا خود رہنما ہے مصطفیٰ ؐ کا
ARI Id

1689956879011_56117909

Access

Not Available Free

Pages

45


خدا خود رہنما ہے مصطفیؐ کا
ہدایت راستا ہے مصطفیؐ کا

وہاں سے کہکشائیں پھوٹتی ہیں
جہاں پر نقشِ پا ہے مصطفیؐ کا

فلک نے آپؐ کا سایہ نہ پایا
سراپا پُر ضیا ہے مصطفیؐ کا

خدا کا ہر نبیؑ ذیشان ٹھہرا
مگر رُتبہ جدا ہے مصطفیؐ کا

جسے اللہ فرمائے ’’یَدُللہ‘‘
یہی دستِ عطا ہے مصطفیؐ کا

تلاوت ہی میں ہے مدحت کی لذت
’’ثنا خواں خود خدا ہے مصطفیؐ کا‘‘

جہاں ذکرِ خدا آتا ہے عرفاں
وہاں پر تذکرہ ہے مصطفیؐ کا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...