Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > کس زباں سے ہم بتائیں ہم کو کیا اُنؐ سے ملا

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

کس زباں سے ہم بتائیں ہم کو کیا اُنؐ سے ملا
ARI Id

1689956879011_56117913

Access

Not Available Free

Pages

49


کس زباں سے ہم بتائیں ہم کو کیا اُنؐ سے ملا
منزلِ عرفانِ حق کا راستا اُنؐ سے ملا

نوریوں پہ نورِ صبحِ کُن فکاںؐ کی بارشیں
پیکرِ خاکی کو حسنِ دلربا اُنؐ سے ملا

لمسِ نعلینِ نبیؐ سے جن کو تابانی ملی
کہکشائوں کا حسیں تر سلسلہ اُن سے ملا

کس قدر خوش بخت ہے حسانؓ بن ثابت کی ذات
نعت کہنے ، پڑھنے ، سننے کا صلہ اُنؐ سے ملا

وادیِ طائف میں صبر و استقامت دیکھ کر
عزم و ہمت کا سبق ہم کو جدا اُنؐ سے ملا

اُنؐ کو خالق نے بنایا ، قاسمِؐ انعامِ کُل
جو ملا ، جب بھی ملا ، جتنا ملا ، اُنؐ سے ملا

جب بھی دی عرفانؔ نے دہلیزِ اقدس پر صدا
صدقۂ آلِ نبیؐ اُس کو سدا اُنؐ سے ملا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...