Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > ہر سانس کو ہوائے معطر ہوئی نصیب

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

ہر سانس کو ہوائے معطر ہوئی نصیب
ARI Id

1689956879011_56117914

Access

Not Available Free

Pages

50


ہر سانس کو ہوائے معطر ہوئی نصیب
خوشبو کلام آپؐ کا پڑھ کر ہوئی نصیب

کیف و سرور دل میں اُترتا چلا گیا
جس وقت اس کو یادِ پیمبرؐ ہوئی نصیب

چوکھٹ ملی ہے سرورِ کون و مکانؐ کی
قسمت ہمیں تو رشکِ سکندر ہوئی نصیب

اِس دل کے ساتھ روح بھی سرشار ہو گئی
جب سے ولائے وارث کوثرؐ ہوئی نصیب

یہ نسبتِ رسولؐ کا اعجاز خاص ہے
ہم کو جزا ، عمل سے جو بڑھ کر ہوئی نصیب

بے شک ہے اِس میں اُنؐ کا پسینہ مہک فشاں
مہکار تجھ کو جو اے گل تر! ہوئی نصیب

عرفانؔ! قبر میں بھی رہے میرے ساتھ ساتھ
خلوت میں اُنؐ کی یاد جو پل بھر ہوئی نصیب

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...