Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > حضورؐ آپ نے ریگِ تپاں کو لعل کیا
حضورؐ آپ نے ریگِ تپاں کو لعل کیا
Chapter Info
ARI Id
1689956879011_56117915
Access
Not Available Free
Pages
51
ﷺ
ؑحضورؐ! آپؐ نے ریگِ تپاں کو لعل کیا
جہانِ دشتِ کو یوں شہرِ بے مثال کیا
رفیقِ خاص کو صدیقؓ کا لقب بخشا
وہ ترجمان تھے ماضی کے ، شانِ حال کیا
جسے تھی اونٹ چرانے میں دقّتیں بے حد
دعا کے ساتھ اُسے صاحبِ کمال کیا
غنیؓ کی دولتِ دنیا کو حسنِ دیں بخشا
حیا کے پیکرِ احسن کو خوش خصال کیا
لعابِ پاک کا فیضانِ خاص تھا جس نے
علیؑ کو شوکتِ خیبر سے مالامال کیا
مقامِ احسنِ تقویم پایا ، اسفل نے
جہاں میں منصبِ انسانیت بحال کیا
تمام روئے زمیں سجدہ گاہ کر ڈالی
خدا نے اُمتِ محبوبؐ کا خیال کیا
رہِ حیات میں جب بھی چلے ہیں تیرِ الم
تو یادِ مونسِ جاںؐ کو غموں میں ڈھال کیا
یہ نعتِ پاک کا عرفانؔ! فیض ہے جس نے
ہر ایک حرفِ سخن تیرا لازوال کیا
Table of Contents of Book
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...
Similar News
Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...