Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > در حقیقت اُس کو حاصل خلد میں گھر ہو گیا

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

در حقیقت اُس کو حاصل خلد میں گھر ہو گیا
ARI Id

1689956879011_56117916

Access

Not Available Free

Pages

53


در حقیقت اُس کو حاصل خُلد میں گھر ہو گیا
روضۂ اقدس کا جو خوش بخت زائر ہو گیا

دشت تیرؐے نقشِ پا کے لمس سے ہے باغ باغ
خار تیرؐے ہاتھ میں آ کر گلِ تر ہو گیا

ہر ادائے مصطفیؐ اسلام کی پہچان ہے
سیرتِ شمس الضحیٰؐ سے دیں منوُر ہو گیا

پڑ گئی جس پر شفاعت آفریں نگہِ کرم
داورِ محشر کا لطفِ خاص اُس پر ہو گیا

اُس طرف ہی عالمِ اسلام کا قبلہ ہوا
جس طرف سرکارؐ کا روئے منوّر ہو گیا

تلخیِ میدانِ محشر سے اماں مل جائے گی
میری قسمت میں اگر اِک جامِ کوثر ہو گیا

ربِ اکبر کی نظر میں سرخرو ہو جاؤں گا
میرا اِک بھی حرفِ مدحت معتبر گر ہو گیا

نورِِ قرآں ، روحِ ایماں ، سرِّ عرفانِؔ خدا
آپؐ کی آمد سے ہم پر سب اُجاگر ہو گیا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...