Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > خاص خالق کی عطا ،خیر البشرؐ ،خیر الوریٰؐ

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

خاص خالق کی عطا ،خیر البشرؐ ،خیر الوریٰؐ
ARI Id

1689956879011_56117917

Access

Not Available Free

Pages

55


خاص خالق کی عطا ، خیرالبشرؐ ، خیرالوریٰؐ
اُمَّتی ہوں آپؐ کا ، خیرالبشرؐ ، خیرالوریٰؐ!

آسمانِ وقت پر ہے کہکشاؤں کی طرح
نقشِ پا کا سلسلہ ، خیرالبشرؐ ، خیرالوریٰؐ

ہوتی جاتی ہے اگر معدوم شاہوں میں سخا
آپؐ کے منگتوں کو کیا ، خیرالبشرؐ ، خیرالوریٰؐ!

آپؐ کے کہنے پہ کنکر ہو گئے محوِ سخن
آپؐ ہیں معجز نما ، خیرالبشر ، خیرالوریٰؐ

ظلم کی تاریکیوں میں ابنِ آدم کے لئے
روشنی کا سلسلہ ، خیرالبشرؐ ، خیرالوریٰؐ

انبیاؑء تو باقی سارے لے کے آئے معجزات
ہیں سراپا معجزہ ، خیرالبشرؐ ، خیرالوریٰؐ

انبیاؑء میں آپؐ کا ہم مرتبہ کوئی نہیں
اے امام انبیائؐ ، خیرالبشرؐ ، خیرالوریٰؐ

مظہرِ پیغامِ حق ہے ، جلوہ گاہِ نور ہے
آج بھی غارِ حرا ، خیرالبشرؐ ، خیرالوریٰؐ

منتشر اجزائے ہستی کو سلیقہ دے گیا
نقشِ پائے مصطفیؐ ، خیرالبشرؐ ، خیرالوریٰؐ

وادیٔ طائف کے پتھر ، اہلِ مکّہ کے ستم
در گذر کی انتہا! خیرالبشرؐ ، خیرالوریٰؐ

منصبِ محمودؐ پر عرفانؔ جچتا کون ہے؟
’’تاجدارِ انبیائؐ! خیرالبشرؐ ، خیرالوریٰؐ‘‘

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...