Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > تقلیدِ مصطفیٰ ؐ میں اگر سر نہیں گیا

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

تقلیدِ مصطفیٰ ؐ میں اگر سر نہیں گیا
ARI Id

1689956879011_56117918

Access

Not Available Free

Pages

57


تقلیدِ مُصطفیٰؐ میں اگر سر نہیں گیا
سجدہ اجابتوں کے سفر پر نہیں گیا

اُس کو رہِ حیات میں منزل نہ مل سکی
جو راہِ مصطفی سے گزر کر نہیں گیا

جیسے خدائے پاک کا ثانی کہیں نہیں
نبیوںؑ میں کوئی تیرےؐ برابر نہیں گیا

محشر کے روز بجھ نہ سکی اُس کی تشنگی
لے کر جو پیاس جانبِ کوثر نہیں گیا

تنہا گئے ہیں صاحبِ معراجؐ سوئے عرش
جبریلؑ کا جہاں پر شہپر نہیں گیا

مجھ کو عطا وہؐ کرتے گئے آرزوئے شوق
جب تک کہ میرا کاسۂ دل بھر نہیں گیا

عرفانؔ! جس کو مل گئی خیرالوریٰؐ سے خیر
وہ بھیک مانگنے کبھی در در نہیں گیا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...