Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > خدا کا آخری پیغام لے کر آنے والے آپ ؐ

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

خدا کا آخری پیغام لے کر آنے والے آپ ؐ
ARI Id

1689956879011_56117919

Access

Not Available Free

Pages

58


خدا کا آخری پیغام لے کر آنے والے آپؐ
جہاں میں رونقِ اسلام لے کر آنے والے آپؐ

جہاں پر نور اور ظلمت میں کچھ تفریق ہی نہ تھی
وہاں تفریقِ صبح و شام لے کر آنے والے آپؐ

منات و لات و عزّی کا تھا صدیوں سے وہاں قبضہ
خدا کے گھر خدا کا نام لے کر آنے والے آپؐ

بہارِ جاوداں دنیا کے ویرانوں سے پھوٹی ہے
جہانِ خار میں گلفام لے کر آنے والے آپؐ

سحابِ رحمتِ کُل ؛ کھل کے برسا دشت و صحرا پر
خدا کی رحمتیں ہر گام لے کر آنے والے آپؐ

کلامِ گُل فشاں سے باغِ اقرا میں بہار آئی
خزانہ لوح کا بے دام لے کر آنے والے آپؐ

سرِ کوثر ، لبِ عرفانؔ بھی سیراب ہو اے کاش
مئے توحید کا بھی جام لے کر آنے والے آپؐ

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...