Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > چل پڑے حجاج کیوں کر صحنِ کعبہ چھوڑ کر

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

چل پڑے حجاج کیوں کر صحنِ کعبہ چھوڑ کر
ARI Id

1689956879011_56117921

Access

Not Available Free

Pages

60


چل پڑے حجّاج کیونکر صحنِ کعبہ چھوڑ کر
منزلِ حق مل نہ پائی راہِ طیبہ چھوڑ کر

صورتِ ابرِ گریزاں رحمتِ کُلؐ کی گھٹا
جا نہیں سکتی کسی صحرا کو پیاسا چھوڑ کر

عاصیوں کو مل گئی اُنؐ سے نویدِ مغفرت
زاہدوں نے کچھ نہ پایا یہ وسیلہ چھوڑ کر

فتنہ پرور دور میں پکڑو صراطِ مستقیم
سنّتیں اپناتے جاؤ رسمِ دنیا چھوڑ کر

جائیں گی خاتونِ ؑجنّت سوئے جنّت شان سے
ایک جانب خلق ہو جائے گی رستہ چھوڑ کر

نغمۂ توحید کی ہو گی صدا کیسے بلند
یا رسولؐ اللہ کا عرفانؔ نعرہ چھوڑ کر

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...