Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > کرو مدحِ خیرالوریٰ خوب صورت

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

کرو مدحِ خیرالوریٰ خوب صورت
ARI Id

1689956879011_56117922

Access

Not Available Free

Pages

61


کرو مدحِ خیرالوریٰؐ خوب صورت
نبیؐ سے ملے گی ردا خوب صورت

حرم کی زمیں سب سے ارفع و اعلیٰ
نبیؐ کے جہاں نقشِ پا خوب صورت

بجز لمحۂ ذکرِ خیرالخلایقؐ
بشر کے لئے اور کیا خوب صورت؟

کرو اُنؐ کی باتیں ، پڑھو اُنؐ کی نعتیں
کہو مل کے صلّ علیٰ خوب صورت

نبیؐ کا سراپا ، نبیؐ کی ادائیں
بہت خوب رُو ، بے بہا خوب صورت

خرد آفریں آفریں کہہ رہی ہے
ترےؐ عشق کا راستا خوب صورت

کہا حق نے جنؐ کو ’’سراجامنیرا‘‘
وہی ذاتِ شمس الضحیٰؐ خوب صورت

نبیؐ کے وسیلے سے جو مانگی عرفاںؔ
یقیناََ وہ ہو گی دعا خوب صورت

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...