Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > خدا کی خاص عنایت حضورؐ کی رحمت

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

خدا کی خاص عنایت حضورؐ کی رحمت
ARI Id

1689956879011_56117923

Access

Not Available Free

Pages

63


خدا کی خاص عنایت حضورؐ کی رحمت
حضورِ پاکؐ ہیں ربِّ غفور کی رحمت

سیاہ رات کی زحمت کا خوف طاری تھا
حضورؐ آئے ؛ ہوئی صبحِ نور کی رحمت

سحابِ رحمتِ خلَّاقِ دو جہاںؐ کی قسم!
برس رہی ہے سبھی پر حضورؐ کی رحمت

درود پاک پڑھا جس نے بھی محمدﷺ پر
خدائے پاک نے اُس پر ضرور کی رحمت

یہی ہے نعمت عظمیٰ جہانِ انعم میں
ہوئی ہے پیکر خاکی پہ نورؐ کی رحمت

نہیں ہے عالمِ دنیا پہ ہی کرم موقوف
شفیعِ حشرؐ ہیں یوم النشور کی رحمت

ہمارے فکر و سخن اور بیان کو یارب!
عطا ہو کیف کی برکت ، سرور کی رحمت

یہ فیضِ صاحبِ لولاکؐ ہی ہے عرفاںؔ پر
ہے اس کے ذہنِ رسا پر شُعور کی رحمت

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...