Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > صدائے صمد ہے صدائے محمدؐ

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

صدائے صمد ہے صدائے محمدؐ
ARI Id

1689956879011_56117924

Access

Not Available Free

Pages

65


صدائے صمد ہے صدائے محمدﷺ
ادائے احد ہے ادائے محمدﷺ

دلوں کو دلوں سے ملائے محمدﷺ
عدو کو گلے سے لگائے محمدﷺ

عطا در عطا ہے عطاؤں کا محور
عطائے اِلٰہی ، عطائے محمدﷺ

کہاں دُوسرا سرورِ دو سراؐ سا
کہاں دُوسرا کوئی لائے محمدﷺ

مرے واسطے سلسلۂ ہدیٰ ہے
درِ آلِ احمدؐ ، ولائے محمدﷺ

عمرؓ ہو گئے کس طرح سے مکرّم
اُسے لگ گئی ہے دعائے محمدﷺ

سرِ سرحدِ لامکاں کی رسائی
ہوئی کس کو حاصل سوائے محمدﷺ

وہؐ سدرہ سے آگے کی راہوں کے سائر
کہاں سے کہاں ہو کے آئے محمدﷺ

ہے اِسمِ محمدﷺ دکھوں کا مداوا
ہر اِک روگ دل کا مٹائے محمدﷺ

علی ؔ! آؤ اُس در کی کر لو گدائی
دو عالم ہوا ہے گدائے محمدﷺ

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...