Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > اپنے جہانِ دل میں بسا آرزوئے دوستؐ

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

اپنے جہانِ دل میں بسا آرزوئے دوستؐ
ARI Id

1689956879011_56117925

Access

Not Available Free

Pages

67


اپنے جہانِ دل میں بسا! آرزوئے دوستؐ
جانے کے ہو ہی جائیں گے سامان سوئے دوستؐ

ہر وقت میرے سامنے ہو قبلۂ نگاہؐ
آٹھوں پہر ہو میری نظر قبلہ روئے دوستؐ

اِک اِک ادائے خُلق پہ قربان لاکھ ہیں
اہلِ نظر کو بھا گئی کچھ ایسی خوئے دوستؐ

دو چار دن کا موسمِ گل وہ کریں گے کیا
جن کی نظر میں آن بسا رنگ و بوئے دوستؐ

لب بستہ ہی کھڑے رہو! دربارِ قدس میں
احوالِ دل کھلا ہے ترا روبروئے دوستؐ

اُمت کو بخش دے گا وہ صدقۂ مصطفیؐ
رکھ لے گا روزِ حشر خدا آبروئے دوستؐ

عرفانِؔ حق کی ساری مہک مصطفیؐ سے ہے
’’غالب! ندیمِ دوست سے آتی ہے بوئے دوست‘‘

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...