Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > پیکرِ نورِ خدا مہرِ رسالت کا لباس

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

پیکرِ نورِ خدا مہرِ رسالت کا لباس
ARI Id

1689956879011_56117927

Access

Not Available Free

Pages

69


پیکرِ نورِ خداؐ ، مہرِ رسالت کا لباس
نورِ قرآں سے بنا آپؐ کی سیرت کا لباس

صبحِ نو خیز پہ والشمس کی طلعت کا لباس
شب کی ظلمت کو ملا ماہِ نبوّتؐ کا لباس

اس کو اپنانے سے تہذیب کو اک حسن ملا
خلعتِ جنّ و بشرؐ ، آپؐ کی سنّت کا لباس

اُنؓ کو اللہ نے اصحابؓ کا رتبہ بخشا
جن کے ایماں کو ملا آپؐ کی قربت کا لباس

سبطِ پیغمبرِ اسلامؐ کے ہی شایاں ہے
مسندِ منبرِ حق اور امامت کا لباس

تاج والوں سے رعونت کا لبادہ چھینا
خرقہ پوشوں کو دیا آپؐ نے عزّت کا لباس

وجہِ تخلیقِ جہاں ، صاحبِ لولاک لماؐ
اُنؐ کی تخلیق سے معدوم پہ خلقت کا لباس

آپؐ کے دم سے ہے اے باعثِ الطافِ عمیمؐ!
دل کے ہر لمحۂ افسردہ پہ راحت کا لباس

صاحبِ خُلقِ حسیں کا ہے یہ اعجاز فقط
وحشئی دہر کو پہنانا ، شرافت کا لباس

پوچھ تاریخ کے اوراق سے کتنا ہے کٹھن
طائفِ وقت کو پہنانا محبت کا لباس

خم ہے کیوں گنبدِ افلاک سوئے روئے حرم
چشمِ آفاق نے پہنا ہے عقیدت کا لباس

اُنؐ کی سنّت سے مزیّن نہیں تو کچھ بھی نہیں
لاکھ عرفانؔ! کوئی پہنے کرامت کا لباس

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...