Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > قندیلِ محبت کے دیے نعت کے الفاظ

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

قندیلِ محبت کے دیے نعت کے الفاظ
ARI Id

1689956879011_56117928

Access

Not Available Free

Pages

71


قندیلِ محبت کے دیئے نعت کے الفاظ
چمکے ہیں دل و جاں میں مرے نعت کے الفاظ

آیاتِ مقدُس میں ملے نعت کے الفاظ
قرآن کے الفاظ بنے نعت کے الفاظ

دل اہلِ قلم کا ہوا سرشار خوشی سے
قرطاس پہ جس وقت لکھے نعت کے الفاظ

گل ہائے عقیدت کی ہے مہکار سرِ بزم
پھولوں کی طرح لب پہ کھلے نعت کے الفاظ

اس مشقِ سخن کی ہے جزا کوثر و تسننیم
میزان پہ خود بول پڑے نعت کے الفاظ

اعمال کے دفتر کی مجھے خوب خبر تھی
بخشش کا وسیلہ ہی بنے نعت کے الفاظ

الفاظ کی پرواز کوئی جامی سے پوچھے
خود جا نہ سکے اُڑ کے گئے نعت کے الفاظ

بوصیریٔ بیمار شفا یاب ہوئے تھے
جب جانِ مسیحاؐ نے سُنے نعت کے الفاظ

اللہ کی رحمت نے کیا صاحبِ دیوان
عرفانؔ کی خواہش تھی کہے نعت کے الفاظ

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...