Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > قربانِ زمانہ ہے توؐ دارینِ تصدق

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

قربانِ زمانہ ہے توؐ دارینِ تصدق
ARI Id

1689956879011_56117929

Access

Not Available Free

Pages

73


قربان زمانہ ہے تو دارین تصدّق
ِکونین کے سلطانؐ پہ کونین تصدّق

راہِ شہِ بطحاؐ پہ ہوئی سدرہ بھی نازاں
’’مازاغ‘‘ پہ ہے منزلِ ’’قوسین‘‘ تصدّق

افلاک کی حسرت ہی رہی بوسۂ پا لے
نعلینِ مقدّس رہے مابین تصدّق

اُس جانِ دو عالمؐ پہ فدا جانِ حزیں ہو
اُس راحتِ دلؐ پر دلِ بے چین تصدّق

ہے رحمتِ کونینؐ کو سبطین سے اُلفت
دینِ شہِ کونینؐ پہ سبطین تصدّق

جب وقتِ سحر صحنِ حرم میں ہوئی آمد
تھے منصفِ اسودؐ پہ فریقین تصدّق

تسکینِ نظر روضۂ محبوبِ نظرؐ ہے
اِس منظرِ پُر نُور پہ دو نین تصدّق

خوشیوں کا نگر لمحۂ مولود سے آباد
میلاد کے لمحات پہ عیدین تصدّق

عرفانؔ کے لب پر سرِ کوثر یہی ہو گا
دو بوند پہ ہو ’’مجمعِ بحرین‘‘ تصدّق

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...