Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > اُن کی سوچوں کا سفر شہرِ مدینہ کی طرف

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

اُن کی سوچوں کا سفر شہرِ مدینہ کی طرف
ARI Id

1689956879011_56117930

Access

Not Available Free

Pages

75


اُن کی سوچوں کا سفر شہرِ مدینہ کی طرف
جن کے خوابوں کا نگر شہرِ مدینہ کی طرف

آنے والوں کے دل و جان وہیں رہ جائیں
جانے والوں کی نظر شہرِ مدینہ کی طرف

قبلۂ دنیا و دیںؐ ، شمعِ حرم گاہِ مبیںؐ
رہبرِ جنّ و بشرؐ ، شہرِ مدینہ کی طرف

ایسی تسکین کسی گوشۂ دنیا میں کہاں
خُلد کا کُھلتا ہے در شہرِ مدینہ کی طرف

ذرّے ذرّے میں وہاں طور نظر آتا ہے
قطرہ قطرہ ہے گُہر شہرِ مدینہ کی طرف

سوز جامیؔ کی جھلک لفظوں میں آئے تو کہوں
’’سطرِ مدحت کا سفر شہرِ مدینہ کی طرف‘‘

کام آتا ہے فقط جذبۂ صادق عرفانؔ
لے کے جاتا نہیں زر ؛ شہرِ مدینہ کی طرف

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...