1689956879011_56117932
Not Available Free
77
نقشِ پائے شہِ ابرارؐ ؛ قمر کی رونق
کہکشائوں میں ڈھلی ، راہ گزر کی رونق
یہی دیواروں کی زینت ، یہی در کی رونق
ذکرِ سرکارِؐ دو عالم سے ہے گھر کی رونق
نقشِ نعلین نبیؐ سے ہے مدینے کی چمک
اسی دستار سے ہے میرے بھی سر کی رونق
رحمتِ کون و مکاںؐ جانِ دو عالم ٹھہری
یادِ محبوبِ خداؐ دل کے نگر کی رونق
آپؐ کے دم سے ہے اے صاحبِ لولاک لماؐ!
بحر و بر ، حجر و شجر ، شام و سحر کی رونق
لفظِ کُن ، روزِ ازل ، لوح و قلم ، عرشِ عُلی
آپؐ مخلوقِ خدا ، جنّ و بشر کی رونق
عدسئہ آنکھ میں ہے نورِ مُنوّر اُنؐ کا
نورِ محبوبِ خداؐ ، حسنِ نظر کی رونق
روزنِ چشمِ عقیدت سے حقیقت دیکھو
ذاتِ محبوبؐ سے اللہ کے گھر کی رونق
رونقِ چہرئہ اُمّت ہے شفاعت کے سبب
ہے ندامت سے بھری دیدئہ تر کی رونق
کاش عرفانؔ کی پلکوں کو بھی ہو جائے عطا
اُنؐ کی راہوں کو ملی لعل و گہر کی رونق
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |