Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > اُس در سے روپ مانگتے ہیں صبح و شام ؛رنگ

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

اُس در سے روپ مانگتے ہیں صبح و شام ؛رنگ
ARI Id

1689956879011_56117936

Access

Not Available Free

Pages

82


اُس در سے رُوپ مانگتے ہیں صبح و شام ؛ رنگ
جس کے طفیل رنگِ چمن کے تمام رنگ

فطرت کا حسنِ کُل ہے دھنک بن کے سرنگوں
جھکتے ہیں اُنؐ کے در پہ بصد اہتمام رنگ

وہ خاص ہے جو آپؐ سے منسوب ہو گیا
ورنہ تمام رنگ ہیں دنیا کے عام رنگ

حکمِ اذاں تھا بامِ حرم پر بلالؓ کو
دیکھا نہیں نبیؐ نے نسب ، قوم ، نام ، رنگ

دیکھو ذرا دھنک کے سبھی رنگ غور سے
کرتے ہیں سبز رنگ کا بھی احترام رنگ

عرفاںؔ! ادائے صاحبِ شق القمر سے قبل
ماہِ تمام رکھتا تھا اپنے تمام رنگ

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...