Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > ہادیِؐ جن و بشر کی صورت و سیرت کمال

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

ہادیِؐ جن و بشر کی صورت و سیرت کمال
ARI Id

1689956879011_56117937

Access

Not Available Free

Pages

83


ہادیِ جنّ و بشرؐ کی صورت و سیرت کمال
شاہراہِ زندگی میں آپؐ کی سنّت کمال

آسماں پر اوج اُس کا تو برائے نام ہے
صاحبِ شقّ القمرؐ کی عظمت و رفعت کمال

آپؐ ہی اسریٰ کی شب ٹھہرے امامِ انبیاء
کثرتِ خاصاں میں بھی ہے خاصۂ وحدت کمال

عرش پر بلوا کے خود اللہ نے دل جوئی کی
آپؐ کے دلدار کی ہے آپؐ سے اُلفت کمال

باعثِ تسکینِ قلب و روح و جسم و جان ہے
تذکرۂ رحمتِ کونینؐ میں راحت کمال

دولتِ دیدارِ محبوبِ خداؐ معراجِ دید
حلقۂ اصحاب کو حاصل ہے یہ دولت کمال

رہبرِؐ کامل نے آ کر دین اکمل کر دیا
دولتِ عرفانِ رب کی مل گئی نعمت کمال

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...