Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > میں صحنِ دل کے پت جھڑ کو بہارِ جاوداں کر لوں

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

میں صحنِ دل کے پت جھڑ کو بہارِ جاوداں کر لوں
ARI Id

1689956879011_56117939

Access

Not Available Free

Pages

85


میں صحنِ دل کے پت جھڑ کو ، بہارِ جاوداں کر لوں
محبت جانِ عالمؐ کی ، اگر روحِ رواں کر لوں

غم و آلامِ دنیا سے ، ذرا سا بھی جو گبھرائے
تو یادِ مونسِ جاںؐ سے ، میں دل کو شادماں کر لوں

سجائی بزمِ عالم ؛ جنؐ کی خاطر ؛ خالقِ کُل نے
اُنھیؐ کا ذکر کرنے کو ، میں بزمِ دوستاں کر لوں

سمائی نکہتِ بادِ بہاری میں مہک جنؐ کی
اُنھیںؐ سے خوشبوئیں لے کر میں دل کو گلستاں کر لوں

یہی سالک کو لے کر جا رہا ہے منزلِ حق پر
اسی نقشِ قدم کو چوم کر ، منزل نشاں کر لوں

اِدھر کر لوں زبانِ اشک سے عرضِ تمنا بھی
اُدھر چشمِ تصور میں سنہری جالیاں کر لوں

ادب گاہِ عقیدت میں کہاں الفاظ جچتے ہیں
’’طریقہ سب سے بہتر ہے کہ اشکوں کو زباں کر لوں‘‘

دلِ بے تاب کے لمحات اُنؐ کی یاد میں گزریں
جہانِ رنگ و بُو میں کیوں انھیں میں رائیگاں کر لوں

دلِ فرقت زدہ عرفانؔ! اُنؐ کے ذکر سے خوش ہو
میں صبح و شام اُنؐ کے نام کو وردِ زباں کر لوں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...