Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > شہرِ نبیؐ میں مکہ سے ہو کر چلیں گے ہم

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

شہرِ نبیؐ میں مکہ سے ہو کر چلیں گے ہم
ARI Id

1689956879011_56117940

Access

Not Available Free

Pages

87


شہرِ نبیؐ میں مکّہ سے ہو کر چلیں گے ہم
دامانِ داغدار کو دھو کر چلیں گے ہم

تر دامنی کو اشکِ ندامت سے دھوئیں گے
عشقِ نبیؐ میں خود کو ڈبو کر چلیں گے ہم

روئیں گے خوب شہرِ مدینہ کی یاد میں
اشکوں کے خوب ہار پرو کر چلیں گے ہم

روح و دل و دماغ میں طیبہ کی ہو فضا
یوں صحنِ جاں میں شوق کو بو کر چلیں گے ہم

’’ماذاغ‘‘ کی ادا کا تکلّم کلیمؑ سے
تم کام کر نہ پائے تھے جو ؛ کر چلیں گے ہم

آغوش میں یوں نیند نے لے کر مجھے کہا
آؤ درِ رسولؐ پہ سو کر چلیں گے ہم

عرفانؔ ! اب تو عزم یہی چشمِ تر کا ہے
داغِ غمِ فراق کو دھو کر چلیں گے ہم

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...