Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > قصیدہ سب سے بہتر ہے ہاشکوں کو زباں کر لوں

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

قصیدہ سب سے بہتر ہے ہاشکوں کو زباں کر لوں
ARI Id

1689956879011_56117941

Access

Not Available Free

Pages

88


قصیدہ سب سے بہتر ہے کہ اشکوں کو زباں کر لوں
یہ کلمہ سب سے بہتر ہے کہ اشکوں کو زباں کر لوں

کہاں تسبیح کا دانہ ؛ کہاں قسمت ہے آنسو کی
وظیفہ سب سے بہتر ہے کہ اشکوں کو زباں کر لوں

ادب گاہِ نبوّت میں زباں بندی کا عالم ہے
تقاضا سب سے بہتر ہے کہ اشکوں کو زباں کر لوں

نہیں منت کشِ تابِ صبا احوالِ دل اپنا
ذریعہ سب سے بہتر ہے کہ اشکوں کو زباں کر لوں

جہانِ کیفیت میں چشمِ تر کا مرتبہ اعلیٰ
قرینہ سب سے بہتر ہے کہ اشکوں کو زباں کر لوں

کبھی جب طعنہ زن ہوں نامۂ اعمال پر عصیاں
مداوا سب سے بہتر ہے کہ اشکوں کو زباں کر لوں

اگر وہؐ پوچھ لیں عرفانؔ! مجھ سے حالِ دل میرا
’’طریقہ سب سے بہتر ہے کہ اشکوں کو زباں کر لوں‘‘

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...