Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > خدا اور ملائک کا میں ہم نوا ہوں

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

خدا اور ملائک کا میں ہم نوا ہوں
ARI Id

1689956879011_56117942

Access

Not Available Free

Pages

89


خدا اور ملائک کا میں ہم نوا ہوں
’’شب و روز مشغولِ صلِّ علیٰ ہوں‘‘

مری خاک پر ، پَر فرشتے بچھائیں
مدینے کو جاتا ہوا راستہ ہوں

درِ شہؐ پہ آ کر کہے شب کی ظلمت
طلب گارِ انوارِ شمس الضحیٰ ہوں

خیاباں خیاباں نویدِ بہاراں
دیارِ نبیؐ کی معطر ہوا ہوں

مجھے خیر کی بھیک ملتی رہے گی
گدائے درِ آلِ خیرالوریٰ ہوں

کہا آبِ کوثر نے ہونٹوں کو چھُو کر
جزائے ثنائے شہِ دوسَرا ہوں

مجھے اپنی قسمت پہ ہے ناز عرفانؔ
گدائے شہنشاہِ روزِ جزا ہوں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...