Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > دور اُن سے دہر کی ساری بلائیں ہو گئیں

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

دور اُن سے دہر کی ساری بلائیں ہو گئیں
ARI Id

1689956879011_56117944

Access

Not Available Free

Pages

91


دُور اُن سے دہر کی ساری بلائیں ہو گئیں
جن کی قسمت میں مدینے کی فضائیں ہو گئیں

ہم کو پہلے مل گئے رب کی عطا سے مصطفی ؐ
مصطفی ؐ کی ہم پہ پھر ساری عطائیں ہو گئیں

آمدِ محبوبِؐ ربِّ العالمیں کے فیض سے
فیض یابِ نعمتِ رب ساری مائیں ہو گئیں

عرش پر بھی بہرِ امت در گزر کی اِلتجا
فرش پر بھی ’’ربِّ ھب لی‘‘ کی دُعائیں ہو گئیں

سبطِ پیغمبر پہ جاں کچھ اس طرح قربان کی
حضرتِ عباسؓ پر قرباں وفائیں ہو گئیں

فاتحِ مکہ کا وہ اظہارِ امن و آشتی
محوِ حیرت امن کی سب فاختائیں ہو گئیں

آپؐ کا سجدئہ محشر کام آیا اُس گھڑی
پیشِ داور عاصیوں کی جب خطائیں ہو گیئں

گنگ لہجوں کی صدا آقاؐ عطا ہوں مدحتیں
مسکرا کے آپؐ نے فرمایا! ’’جائیں ہو گئیں‘‘

مَزرعِ ہستی پہ بارِش ہو گئی انوار کی
ظلمتیں مٹتی گئیں عرفاںؔ! ضیائیں ہو گئیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...