Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > وہ جس میں اُسوہ کامل حلول ہوتا نہیں

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

وہ جس میں اُسوہ کامل حلول ہوتا نہیں
ARI Id

1689956879011_56117946

Access

Not Available Free

Pages

95


وہ جس میں اُسوۂ کامل حلول ہوتا نہیں
’’قسم خدا کی محب رسولؐ ہوتا نہیں‘‘

حضورِ رب ازل ؛ مدعاے آدمؑ بھی
بغیر اسمِ محمدﷺ قبول ہوتا نہیں

بھٹکتا رہتا ہے وہ آندھیوں ، بگولوں میں
جو ذرّہ خاکِ مدینہ کی دُھول ہوتا نہیں

نبیؐ کے ذکرِ معطر میں جو بھی محو رہے
خزاں کے ہاتھوں وہ پامال پھول ہوتا نہیں

نبیؐ بھی ہم سے بشر ہیں تو پھر بتاؤ ہمیں
وحی کا ہم پہ بھلا کیوں نزول ہوتا نہیں

نظر میں جس کی رہے رحمتِ حبیبِ خداؐ
رہِ حیات میں ہرگز ملول ہوتا نہیں

خدا سے مانگو اگر صدقۂ رسولؐ خدا
قبولِ عرض میں عرفانؔ! طول ہوتا نہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...