Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > خدا کی مغفرت ہے عام طیبہ کی فضائوں میں

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

خدا کی مغفرت ہے عام طیبہ کی فضائوں میں
ARI Id

1689956879011_56117947

Access

Not Available Free

Pages

96


خدا کی مغفرت ہے عام ، طیبہ کی فضائوں میں
گنہگاروں کا نیک انجام ، طیبہ کی فضائوں میں

یہاں پر رحمتیں ہیں ، برکتیں ، رب کی عطائیں ہیں
سنور جاتے ہیں بگڑے کام ، طیبہ کی فضائوں میں

مقامِ گُل کا ہو ادراک کیا گلزارِ طیبہ میں
لگا ہے خار کا بھی دام ، طیبہ کی فضائوں میں

میں اپنی زندگی کی صبحِ نو قربان کر ڈالوں
اگر ہو جائے میری شام ، طیبہ کی فضائوں میں

در و دیوارِ مکّہ سے درودوں کی صدا آئے
خدا کا گونجتا ہے نام ، طیبہ کی فضائوں میں

غم و آلامِ دنیا ہے نہ عُقبیٰ کی پریشانی
دلِ عرفانؔ کو آرام ، طیبہ کی فضائوں میں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...