Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > اسمِ اعظم کے وہ اسرار کو پالیتے ہیں

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

اسمِ اعظم کے وہ اسرار کو پالیتے ہیں
ARI Id

1689956879011_56117949

Access

Not Available Free

Pages

99

اسمِ اعظم کے وہ اسرار کو پا لیتے ہیں
’’عشقِ سرکاؐر جو سینے میں بسا لیتے ہیں‘‘

نعمتِ عُظمیٰ کا فیضان انہیں ملتا ہے
جو درِ قدس پہ دامن کو بچھا لیتے ہیں

اُن کو آتے ہیں نظر نورِ ہدیٰ کے جلوے
خاک طیبہ کی جو آنکھوں میں لگا لیتے ہیں

ہر صحابیؓ کا یہ مسلک ہے کہ رودادِ الم
جنؐ کی سُنتا ہے خدا اُنؐ کو سُنا لیتے ہیں

روزنِ چشمِ تصوّر سے اُنہیںؐ دیکھتے ہیں
دوریوں میں یوں حضوری کا مزا لیتے ہیں

شوقِ طیبہ کا شجر سوکھنے کب دیتے ہیں
اشکِ ہجراں کا اِسے پانی لگا لیتے ہیں

اُن کی سانسوں میں بسی خلدِ بریں کی خوشبو
شہرِ طیبہ کی جو عرفانؔ ہوا لیتے ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...