Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > رحمت اللعالمیںؐ سا دوسرا ہے ہی نہیں

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

رحمت اللعالمیںؐ سا دوسرا ہے ہی نہیں
ARI Id

1689956879011_56117950

Access

Not Available Free

Pages

100


رحمۃ اللعالمیںؐ سا دوسرا ہے ہی نہیں
آپؐ کے لطف و کرم کی انتہا ہے ہی نہیں

آپؐ کے نورِ مقدس سے ہے روشن کائنات
اس سے بڑھ کر روشنی کا سلسلہ ہے ہی نہیں

بلبلاتے اونٹ کی صورت پکارے یا نبیؐ
جس کا دنیا میں کوئی غم آشنا ہے ہی نہیں

گیسوئے سرکارؐ کی خوشبو بسا لو سانس میں
کون کہتا ہے کرونا کی دوا ہے ہی نہیں

کر گئی فاروقِؓ اعظم کی عدالت فیصلہ
مصطفی کے فیصلے پر فیصلہ ہے ہی نہیں

بانٹتا ہے دو جہاں کی نعمتیں خیرات میں
جو فقیرِ مصطفیؐ ہے وہ گدا ہے ہی نہیں

اس سعادت میں نہاں عرفانؔ کا معراجِ فن
نعت میں جو ہے غزل میں وہ مزا ہے ہی نہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...